ای وی ایم سسٹم سے جمہوریت مزید کمزور ہوگی، لیاقت بلوچ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور مرکزی ناظم انتخاب وقار ندیم وڑائچ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون سادہ اکثریت سے پاس ہوا ہے جبکہ آئین خفیہ رائے دہی کے اصول پر الیکشن کرانے کا پابند بناتا ہے اورترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت ناگزیر ہے تاہم ہمیں ای وی ایم پر ہمیں شدید تحفظات ہیں،عجلت(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
میں دھونس اور لالچ دیکر اتحادی ممبران کو قانون سازی میں مدد پر آمادہ کیا گیااس سے جمہوریت مضبوط ہونے کی بجائے کمزور ہوگی وہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں امیدواروں نے اپنے حلقوں کاجائزہ پیش کیااس موقع پرجنوبی پنجاب کے امیر راؤ محمد طفر،ضلعی امیررشید احمد اختر،چوہدری اصغر علی گجر،شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ،جاوید اقبال بلوچ،راناعمر دراز فاروقی،مہر حبیب اللہ گرواں،ڈاکٹر عرفان اللہ ملک،منورحسین چوہدری سمیت دیگر موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام مہنگائی اوربیروزگاری،لاقانونیت اورظلم کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکمران ہرچند دن بعد مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں اورعمران حکومت نے گذشتہ 38ماہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاتاہم جھوٹ بولنے کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی موجودہ ظالمانہ نظام کے خلاف ایک مضبوط آواز کا نام ہے آئندہ انتخابات میں باکردار،قومی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کو میدان میں لائیں گے قوم بار بار آزمائے جانے والے بدعنوان اور کرپٹ لوگوں اور پارٹیوں کو مُسترد کرکے جماعت اسلامی کو ووٹ دے۔
ندیم وڑائچ