یوسف رضاگیلانی سے بیرون ملک مقیم امریکی وفد کی ملاقات

یوسف رضاگیلانی سے بیرون ملک مقیم امریکی وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بابا گرونا نک جی نے مخلوق خدا کی خدمت کرنا خداکو خوش کرنے کا بہترین زریعہ قرار دیا کہ مخلوق خدا کی خدمت سے ہی خدا کی خوشنودی ہے ننکانہ صاحب میں گوردوارہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے  سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک جی کے جنم دن کے موقع پر دل کی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جنوبی ایشیا کے بیرون ملک مقیم امریکی وفد سے ملاقات اور  بابا گورو نانک جی کی 552ویں سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں ہرپریت سنگھ سندھو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سکھ کمیونٹی آف امریکہ،سردار سنی سنگھ چیئرمین سکھ برادری ہنگو کے پی کے،سید علمدار حسین شاہ،ہمیوم شبیر جنرل سیکرٹری Pacoli Usa،سید امجد حسین شاہ،پریس ایڈوائزر پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے،چوہدری جاوید اختر،سعدیہ منصب یوکے بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہاکہ سکھ یاتریوں کی بابا گرونانک جی کے جنم دن کے سلسلے میں ہم ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں جہاں پر سکھ یاتری آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس نے امن و امان کے قیام کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں جس کی پوری دنیا گواہ ہے انشا اللہ آنے والے دنوں میں پاکستان یقینا مزید ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
یوسف رضا