بوریوالا،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے کوڑے دان سے نومولود بچی برآمد
بوریوالا(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کے کوڑے دان سے گزشتہ شب ایک نومولود پھول
(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
جیسی بچی برآمد ہوئی ہے بچی کو کوئی نامعلوم تھیلے میں لپیٹ کر بڑی بے رحمی سے کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا ہسپتال کے عملہ صفائی نے کوڑے دان کی صفائی کے وقت دیکھا تو تھیلے میں بچی زندہ حالت میں موجود تھی جسے فوری طور پر چلڈرن وارڈ کی نرسری میں منتقل کردیا جہاں اسے تمام طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں سے تاحال اس بچی کو پھینکنے والے کے متعلق کوئی شواہد نہیں مل سکے تاہم اسپتال انتظامیہ اسکی تحقیقات میں مصروف ہے جبکہ بچی کو گود لینے والوں کا تانتا بند گیا ہے۔
برآمد