ضلعی الیکشن کمشنر وحید فیروز کی چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری شفیق سے ملاقات
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ضلعی الیکشن کمشنروحید فیروز کی چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری شفیق احمد پپا سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر تمام کونسلرز موجود تھے۔ضلعی الیکشن کمشنر نے ممبران میونسپل کمیٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع میں جاری اقدامات(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیقی عمل کی کارروائی کر رہا ہے تاکہ ووٹر لسٹوں کو شفاف بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس عمل کا باقاعدہ آغاز 7 نومبر2021 سے کیا گیا ہے اور یہ کارروائی 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے 51اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، 402 سپروائزرز اور 1127 تصدیق کنندگان کی باضابطہ ٹریننگ ضلع بھر کی چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں کروا دی ہے تا کہ وہ اس تمام عمل میں ہونے والی کارروائی سے مکمل طور پر واقف ہوں اور اپنے کام کو بخوبی سرانجام دے سکیں اس کے علاوہ گھر گھر وزٹ کے دوران کسی بھی مشکل کی صورت میں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے افراد کو فارم 13 مہیا کر سکیں تا کہ اس انتخابی علاقہ میں مو جود اشخاص اپنے شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل پتہ پر اپنا ووٹ درج کروا سکیں۔عوام کی آگاہی کے لئے یہ ضروری ہے کہ ان کے گھروں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تفویض شدہ عملہ وزٹ کرے گا تا کہ انکو تفویض شدہ ووٹر لسٹوں میں موجود افراد / ووٹرز کی تصدیق کی جاسکے کہ اس لسٹ میں موجود افراد کے ووٹ ان کے مستقل یا عارضی پتہ پر موجود ہیں یا پھر سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں، ثبوت کی فراہمی کے بعد شناختی کارڈ پر درج مستقل/عارضی پتہ کے علاوہ کسی تیسرے پتہ پر درج کراوائے گئے ہیں درج کروانا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں سرکاری ملازم کو فارم 14 مہیا کیا جائے گا اور اس فارم 14 کو پر کر کے سرکاری ملازم وہ فارم اپنے تصدیق کنندہ کو واپس کر دے گا جس کی جانچ پڑتال کے بعد اس کا ووٹ شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے علاوہ تیسرے پتہ پر درج کر دیا جائے گا۔یہ تمام عمل الیکشن کمیشن آف پاکستان متعلقہ ضلع کے تعلیمی ادارہ کے استاد صاحبان کی مدد سے کر وارہا ہے جس میں عوام کے بھرپور تعاون کی اشد ضرورت ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس تمام کارروائی میں ضلع بھر کے تمام اہل ووٹرز الیکشن کمیشن کی طرف سے تفویض کردہ سٹاف سے بھرپور تعاون فرمائیں گے جو کہ 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔اس موقع پر انہوں نے کونسلرز کی جانب سے کئے جانے والے مختلف سوالات کا تفصیلی جواب دیا۔چیئرمین میونسپل کمیٹی صادق آباد جناب چوہدری شفیق پپا نے ضلعی الیکشن کمشنر وحید فیروزکی جانب سے کونسلرز کو تفصیلی بریفنگ دینے اور کونسلرز کے کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قبل از وقت ووٹرز کے مسائل حل کرنے اور ریکارڈ درستگی کے حوالہ سے بروقت اقدامات کر رہا ہے جس کا فائدہ نہ صرف آئندہ بلدیاتی انتخابات بلکہ جنرل انتخابات میں بھی ہوگا۔انہوں نے ضلعی الیکشن کمشنر کی قیادت میں ووٹ کی درستگی کے حوالہ سے جاری اقدامات کی بھی تعریف کی۔
چوہدری شفیق