سندھ کے حکمران چاہتے ہیں ہاری کا بیٹا پڑھ لکھ کر آگے نہ آئے: عمران اسماعیل
ٹنڈوالہیار (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل ٹنڈوالہیار میں ایڈووکیٹ علی پلھ کی رہائشگاہ گئے جہاں پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش لوہانا رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی مشیر گورنر علی جونیجو پی ٹی آئی رہنماء پیر زمان شاہ جیلانی امین اللہ موسی خیل حاجی مظفر شجراع حاجی نثار آرائین محسن گھمن اور دیگر بھی موجود تھے گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے عوامی مفاد کے بل پاس ہوئے جس میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا بل بھی پاس ہوا ہے مجھے افسوس ہوا کہ سندھ کی حکمران جماعت نے اس کی مخالفت کی یہ لوگ سندھ کی عوام کو تعلیم نہیں دینا چاہتے ہیں سندھ کے حکمران چاہتے ہیں ہاری کا بیٹا پڑھ لکھ کر آگے نہ آئیں ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو ہم دیکھ رہیں سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے 2023ء کے انتخابات میں سندھ میں عمران خان کی حکومت ہوگی انہوں نے کہا کہ میں خان صاحب کے ساتھ 29 سال سے ساتھ ہوں ہم نے اپنی سندھ کو تبدیل کرنا ہے ہم نے سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنانا ہے سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ نہیں دینے دیا جاتا کیا سندھ حکومت کو ہیلتھ کارڈ کی ڈیزائین انہیں پسند نہیں انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کسان کارڈ وفاقی حکومت اپنے پیسوں سے دے رہی ہے گورنر سندھ عمران اسماعیل نصرپور میں گاؤں مانو خان باٹی گئے اور پارٹی ورکر ممتاز باٹی کی دعوت میں شرکت کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش لوہانا رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی ایڈوائزر ٹو گورنر علی جونیجو پی ٹی آئی رہنماء پیر زمان شاہ جیلانی امین اللہ موسی خیل حاجی مظفر شجراع اور حاجی نثار آرائین محسن گھمن سمیت دیگر بھی شریک تھے منتظمین نے گورنر سندھ اور مہمانان کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا