شرح سود میں ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہے،محمد حسین محنتی 

شرح سود میں ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہے،محمد حسین محنتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے شرح سود میں اضافے پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک ومعیشت کیلئے تباہی قرار دیا ہے، بہت سارے ممالک سودی لعنت سے نجات جبکہ کئی ممالک زیرو سود پر چل رہے ہیں مگر ریاست مدینہ کے دعویدار پی ٹی آئی حکومت سودی لعنت سے نجات کی بجائے شرح سود میں اضافہ کرکے مہنگائی اور عذاب الاہی کو دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ بعض معاشی ماہرین شرح سود میں اضافہ کو معیشت کیلئے پھانسی کا پھندہ قراردے رہے ہیں کیونکہ اس سے صنعتی پیداوار کم ہوگی معاشی سرگرمیاں پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں اس صورتحال میں قرضوں پر شرح سود کا اضافہ صنعتی وکاروباری شعبوں کیلئے ایک نئی مشکل کھری کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سود کو اللہ تعالیٰ اور انکے رسولؐ سے کھلی جنگ قراردیا ہے حکمران اس لعنت کو ختم کرنے کی بجائے فروغ دے رہے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل اسی کا نتیجہ ہے ملکی بجٹ کا ایک بڑا حصہ قرضوں کی واپسی اور سود میں چلا جاتا ہے اسلئے حکومت سودی معیشت کو فروغ دینے کی بجائے اس سے نجات کاراستہ اپنائے جو ملک وقوم کے حق میں بہتر ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -