حد نگاہ میں بہتری پرپشاور  موٹر وے کھول دی گئی 

 حد نگاہ میں بہتری پرپشاور  موٹر وے کھول دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)دھند کے باعث بند پشاور موٹر وے حد نگاہ میں بہتری کے بعد دوبارہ کھول دی گئی اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی، دوسری جانب لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرارپایا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقے آج صبح سے ہی شدید دھند کی لپیٹ میں تھے،ان علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم تھی اور چند فٹ کے فاصلے سے کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔حدِ نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک بند کر دی گئی تھی۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شدید دھند کے دوران سفر کرنے سے گریز کریں، اشد ضرورت کے تحت گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
پشاور موٹر وے

مزید :

صفحہ اول -