شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف نہیں کھیلیں گے ، سکواڈ چھوڑ کر کہاں چلے گئے ؟ جانئے

شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف نہیں کھیلیں گے ، سکواڈ چھوڑ کر کہاں چلے گئے ؟ ...
شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف نہیں کھیلیں گے ، سکواڈ چھوڑ کر کہاں چلے گئے ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی سکواڈ چھوڑ دیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان آج بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی کیلئے میدان میں اترے گا لیکن آج کا میچ شعیب ملک نہیں کھیل پائیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے جس کے بعد وہ بنگلا دیش کے خلاف آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈھاکا سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی جگہ افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے جب کہ شاہنواز دھانی کا بھی آج ڈیبیو ہونے امکان ہے۔

مزید :

کھیل -