پنجاب میں سموگ میں اضافے کا سبب بننے پر 53 افراد گرفتار، 225 مقدمات درج 

پنجاب میں سموگ میں اضافے کا سبب بننے پر 53 افراد گرفتار، 225 مقدمات درج 
پنجاب میں سموگ میں اضافے کا سبب بننے پر 53 افراد گرفتار، 225 مقدمات درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب میں سموگ پھیلانے کا سبب بننے پر 53 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 225 مقدمات درج کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر  ملتان ریجن میں فصلوں کی باقیات اور ٹائر جلانے پر 46 مقدمات درج کر کے 38 افراد کو گرفتار کیا گیا، گوجرانوالہ ریجن میں 80 مقدمات درج کر کے  59 افراد گرفتار کیا گیا۔

فیصل آباد ریجن میں سموگ پھیلانے پر35مقدمات درج کر کے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ساہیوال ریجن میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر 13 مقدمات درج ہوئے اور  2 افراد  کو گرفتار کیا گیا۔

 دوسری جانب آئی جی پنجاب نے افسران کو سموگ پر قابو پانے کیلئےانتظامیہ سے مل کر کارروائیاں کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے  ،  آئی جی پنجاب نے لاہور اور شیخو پورہ ریجن میں خصوصی نگرانی کرنے اور ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرنےکی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -