وزیر اعلیٰ پنجاب سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین کی ملاقات 

وزیر اعلیٰ پنجاب سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے  ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین نے ملاقات کی ،  وزیر اعلیٰ پنجاب نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھانے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قیام امن کیلئے پنجاب رینجر ز کے افسروں اورجوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں، وطن عز یز کے دفاع میں مصروف عمل پنجاب رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب بھی موجود تھے۔