تیسرا ٹی 20، قومی ٹیم  میں 4 تبدیلیاں کی گئیں 

تیسرا ٹی 20، قومی ٹیم  میں 4 تبدیلیاں کی گئیں 
تیسرا ٹی 20، قومی ٹیم  میں 4 تبدیلیاں کی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف آج تیسرے ٹی 20 میچ میں چار تبدیلیاں کی ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے بھی تین کھلاڑی تبدیل کئے ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے  فخر زمان ، شاداب خان ، شعیب ملک اور شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دے کر سرفراز احمد ، عثمان قادر ، افتخار احمد اور شاہنواز دھانی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے ۔ ادھر بنگلہ دیش نے بھی ٹیم نئے کھلاڑی اپنے سکواڈ میں شامل کئے ہیں ۔

شاہنواز دھانی آج انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں ڈیبیو کر رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز دو صفر سے اپنے نام کر چکا ہے ، بنگلہ دیش نے پہلی دونوں مرتبہ بھی ٹاس جیتی اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے دونوں میچز  میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو بڑا سکور نہ کرنے دیا اور باآسانی ہدف حاصل کر لئے ۔

مزید :

کھیل -