لڑکی نے بوائے فرینڈ کے جسم کا مخصوص حصہ کاٹ دیا، پھر ہسپتال بھی پہنچایا اور ۔۔ بھارت میں انتہائی افسوسناک واقعہ
جے پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتہائی دردناک واقعہ پیش آیاہے ، گرل فرینڈ نے گھر کھانے پر بلا کر لڑکے کو نشے والا کھانا کھلایا اور بعدازاں بوائے فرینڈ کے گھر جا کر اس کا عضو تناسل چھری سے کاٹ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکے نے بھانک روٹا تھانے کی پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔ شکایت میں متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ بیکانیر کا رہنے والا ہے، گزشتہ تین سالوں سے جے پور میں رہ کر پڑھائی اور یوگا ٹیچر کا کام کرتا ہے۔ اس کی سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک خاتون سے اچھے تعلقات بن گئے۔ اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے گھر بھی آنے جانے لگے۔
خاتون بھی پیشے سے یوگا ٹیچر ہے۔ شکایت میں متاثرہ یوگا ٹیچر نے بتایا کہ وہ 16 نومبر کو یوگا کلاس لے کر ویشالی نگر سے اپنے گھر کنک ورنداون جا رہا تھا۔ تب خاتون نے اس سے دودھ سبزی منگوائی۔ یوگا ٹیچر سامان لے کر گاندھی پتھ واقع خاتون کے فلیٹ پر پہنچا جہاں پر یوگا ٹیچر خاتون نے کھانا بنایا اور نوجوان نے بھی وہیں پر کھانا کھایا۔
کھانا کھانے کے بعد جب نوجوان اپنے گھر جانے لگا، تب خاتون بھی اس کے ساتھ نوجوان کے گھر آگئی۔ اپنے گھر پہنچتے ہی نوجوان کو گھبراہٹ اور چکر آنے لگے۔ کچھ دیر بعد بیڈ پر سوگیا۔ اس وقت خاتون بھی نوجوان کے گھر پر ہی تھی۔ رات تقریباً دو بجے نوجوان کی آنکھ کھلی تو اس کے پرائیویٹ پارٹ کے پاس درد ہو رہا تھا۔ کپڑے پھٹے ہوئے تھے، بیڈ اور فرش پر خون ہی خون بکھرا ہوا تھا، جب نوجوان زخمی حالت میں اٹھا تو خاتون وہاں پر نہیں تھی۔
نوجوان نے مدد کے لئے آواز لگائی، لیکن رات کا وقت ہونے کے سبب آس پڑوس سے کوئی مدد نہیں ملی۔ پھر نوجوان نے خاتون کو فون کیا تو اس نے روتے ہوئے کہامجھے معاف کر دو ،لڑکے نے کہا مجھے ہسپتال لے کر چلو، تو تھوڑی دیر بعد وہ اپنی کار لے کر آئی اور نوجوان کو کار میں بٹھاکر ایک ہسپتال لے کر گئی۔ جہاں سے اسے ڈاکٹروں نے ایس ایم ایس ہسپتال ریفر کردیا۔ نوجوان کا ابھی ایس ایم ایس ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔لڑکے نے الزام لگایا کہ مجھے کھانے میں کوئی نشیلی اشیا کھلاکر کسی دھار دار ہتھیار سے میرا عضو تناسل کاٹ دیا گیا۔