ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والا شخص اب کہاں ہے؟

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والا شخص اب کہاں ...
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والا شخص اب کہاں ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) ویرات اور انوشکا کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ ملزم کو ویرات اور انوشکا کی نومولود بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی ممبئی کی عدالت نے 20 نومبر کے روز ضمانت منظور کرلی۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے گریجویٹ کرنے والے ملزم رام ناگیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد انوشکا اور ویرات کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ممبئی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 50 ہزار روپے کے بونڈ کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی جب کہ ملزم کو ایک مہینے ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن حاضری لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -