پی سی بی کے سابق چیئرمین احسان مانی نے کتنے پیسے کس جگہ خرچ کیئے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین احسان مانی کے اخراجات کی مکمل تفصیلات جاری کردیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق احسان مانی نے تین سال میں 3 کروڑ ، 61 لاکھ 63 ہزار 835 روپے خرچ کیے اور انہوں نے سب سے زیادہ رقم رہائش کی مد میں موصول کی۔پی سی بی کے مطابق احسان مانی نے رہائش کے لیے ایک کروڑ ، 23 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے اور ان کے غیر ملکی دوروں پر ایک کروڑ پانچ لاکھ 75 ہزار کا خرچ آیا جب کہ ملکی سفر پر احسان مانی نے 54 لاکھ 27 ہزار 678 روپے خرچ کیے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے ستمبر کے اخراجات بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق رمیز راجہ نے ایک لاکھ 50 پچاس ہزار 424 روپے خرچ کیے۔