بنگلہ دیشی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کی کیا وجہ بتائی ؟ جانئے
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان محمد اللہ کا بیان سامنے آگیا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان سیریز میں شکست اور اپنی خامیوں میں زیادہ بات کرنے سے گریز کرتے رہے ۔ انہوں نے سیریز میں ناکامی کے بعد وجہ بتاتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ دونوں ٹیموں کے بلے باز وں نے مشکل حالات کا سامنا کیا ،بلے بازوں کو بڑے شارٹس مارنے سے پہلے پچ پر تھوڑا وقت دینے کی ضرورت تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انجری کے بعد تاسکن نے اچھے انداز میں واپسی کی ہے ۔