پاکستان میں چیمپئینر ٹرافی، آئی سی سی چئیرمین کے بیان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

پاکستان میں چیمپئینر ٹرافی، آئی سی سی چئیرمین کے بیان نے بھارت کی امیدوں پر ...
پاکستان میں چیمپئینر ٹرافی، آئی سی سی چئیرمین کے بیان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چئیرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ ہمیں چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر مکمل اعتماد ہے۔
اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ اگر ہمیں یقین نہ ہوتا کہ پاکستان ایک ورلڈ ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا تو پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی نہ دی جائی۔یہ پاکستان کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ایک لمبے عرصے کے بعد ورلڈ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔مجھے امید ہے کہ دیگر ممالک کی طرح وہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ہم اس حوالے سے  پراعتماد اور پرسکون ہیں۔

مزید :

کھیل -