آرمی چیف سے اہم امریکی عہدیدار کی ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امورکمیٹی کےچیئرمین گریگوری میکس نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں دیرپاامن کاخواہاں ہے۔ پاکستان خطےکےتمام ممالک کےساتھ باہمی تعلقات چاہتاہے۔ افغانستان میں انسانی المیہ سےبچنےکیلئےعالمی برادری کوتوجہ دیناہوگی۔ عالمی برادری افغانستان میں معیشت اورعوام کی بہتری کیلئےکرداراداکرے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔