کراچی ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا

کراچی ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ...
کراچی ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کرنے والا نوجوان 
سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا، ملزم سوئیڈن کا مستقل شہری بھی ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور  دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست  میں لیا گیا ہے، عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار بیوی اور 2 بچوں کے ساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے اور اس کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے، واردات میں استعمال گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوگیا ہے جب کہ گھر سے ملے ایک پستول کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے گھر سے ایک پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمد  ہوئی ہے، ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا اس کی تلاش جاری ہے اور اس کے دوستوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ائیر پورٹس پر بھی ملزم کی تصاویر اور سفری دستاویزات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -