شوہر سے لڑائی کے بعد پارک میں بیٹھی روتی خاتون کو دیکھ کر اجنبی شخص کی فائدہ اٹھانے کی کوشش، خواہش پوری نہ ہونے پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے
گروگرام (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوہر سے جھگڑے کے بعد پارک میں جا کر خود کو سنبھالنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو اجنبی شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 8 نومبر کو فرید آباد کے سیکٹر 7 کے پارک میں پیش آیاتاہم پولیس نے لمبی کھوج کے بعد آخر کار اس شخص کوگرفتار کرتے ہوئے جنسی زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، ملزم کی شناخت منوج کے نام سے ہوئی ہے جس کی تلاش پولیس کو اتر پردیش میں نیپال بارڈر تک لے گئی ۔
پولیس نے ملزم کو 18 نومبر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ، اس کا رتعلق نیپال کے گاﺅں سامدو گاﺅں سے ہے اور وہ فرید آباد میں دیہاڑی پر مزدوری کرتا ہے ،آٹھ نومبر کی شام 25 سالہ خاتون جو کہ زیر تعمیر عمارت پر کام کرتی تھی ، پارک میں بیٹھی ہوئی منوج کو ملی ، منوج بھی اس وقت کام سے واپس لوٹ رہا تھا ، اس نے پولیس کو بتایا کہ جب اس نے خاتون کو روتے ہوئے دیکھا تو وہ اس کے پاس چلا گیا ۔
خاتون اور منوج کے درمیان بات چیت ہوئی اور اس وقت خاتون نازک صورتحال سے گزر رہی تھی جس کا فائدہ منوج نے اٹھایا ، خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی ٹوٹنے کے دہانے پر کھڑی ہے اور اس کی ہر روز شوہر سے لڑائی ہوتی ہے ۔ منوج نے خاتون سے رشتہ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک بہت اچھا باورچی ہے ، اس کے ساتھ ہی اس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کی ، خاتون نے مزاحمت کی کوشش کی اور اسے پیچھے دھکیلنا چاہتا لیکن منوج طاقتور تھا اور اس نے جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا ۔
منوج نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نے جب چیخ و پکار کر کے لوگوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی تو اس نے اس کا سر دیوار کے ساتھ متعدد بار مارا، جب وہ زخمی ہو کر نیچے گر پڑی تو اس نے خاتون کا ہی دپٹہ لیا اور اس کا گلا دبایا ، ملزم نے ظلم یہیں ختم نہیں کیا بلکہ قریب ہی پڑے وائپر کے ہینڈل کو خاتون کے مخصوص اعضا ءمیں داخل کیا ۔
وہاں سے گزرنے والے شخص نے جھاڑیوں کے پیچھے پڑی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ، اگلے چند دن پولیس نے خاتون کی شناخت کیلئے کوششیں کیں اور اخبارات میں تصویر شائع کی ، جب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا تو انہوں نے اس علاقے سے منوج کو جلدی میں نکلتے ہوئے دیکھا اور اس کی تلاش کی ۔