ارجنٹینا سے فتح، سعودی عرب کے بادشاہ نے خوشی میں چھٹی کا اعلان کردیا

ارجنٹینا سے فتح، سعودی عرب کے بادشاہ نے خوشی میں چھٹی کا اعلان کردیا
ارجنٹینا سے فتح، سعودی عرب کے بادشاہ نے خوشی میں چھٹی کا اعلان کردیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دینے پر سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک دن کی چھٹی کا اعلان کردیا.

سعودی گزٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعلان کیا ہے ارجنٹینا سے فتح کی خوشی میں بدھ کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں چھٹی ہوگی. اس کے ساتھ تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بھی بدھ کی چھٹی کی گئی ہے.

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں سعودی عرب نے اپ سیٹ کرتے ہوئے ارجنٹینا کو  ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ہے. 

مزید :

کھیل -عرب دنیا -