(ن) لیگ کا کونسا رہنما لاہور سے الیکشن جیتے گا؟ ندیم افضل چن کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ لاہور سے صرف خواجہ سعد رفیق کی سیٹ ہی جیت سکے گی۔
"جیو نیوز "کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نےکہا کہ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کو واضح شکست دیں گے، انہوں نے پنجاب کی نگراں حکومت پر کڑی تنقید بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نگراں حکومت دراصل (ن) لیگ کی ہے جو لیگی پالیسیوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔
پروگرام کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھو زرداری نے بزرگ سیاستدانوں سے متعلق جو بیان دیا وہ بلکہ درست ہے، بزرگ سیاستدانوں کا رویہ بلاول بھٹو کے بیان کے مطابق ہی ہے۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زداری نے بیان دیا ہے کہ بزرگ سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی بنا لیتے ہیں۔