اسرائیلی بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا پوتا شہید

اسرائیلی بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا پوتا شہید
اسرائیلی بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا پوتا شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل فوج کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں بمباری کے نتیجے میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا پوتا شہید ہوگیا۔اسرائیلی بمباری سے آبادیاں، اسکول، اسپتال اور مساجد سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل 46 ویں روز محصور غزہ پر بمباری جاری ہے اور اب تک اسرائیلی فضائیہ ہزاروں ٹن بارود گراچکی ہے۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 14ہزار سے تجاوز کرچکی ہےجن میں 5840 بچے، 3920 خواتین، 205 طبی عملے کے ارکان جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں تھیں، وہ بھی میڈیکل کی طالبہ تھیں۔