لاہور: 6 افراد کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم افنان کی عمر کا ٹیسٹ آج ہوگا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں گرفتار ملزم کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ ہوگا،ملزم افنان شفقت کے زیر حراست دوست ابراہیم سے بھی تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔