سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی اچانک سست روی کا شکار

Nov 22, 2024

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم2025ء کی ریگولر حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی چوتھے روز اچانک سست روی کا شکار ہو گئی سپانسر شپ سکیم میں اوورسیز پاکستانی پہلے ہی عدم دلچسپی دکھا چکے ہیں،18نومبر سے شروع ہونے والی بکنگ سے آج تک ملک بھر کے پندرہ بنکوں میں تقریباً11ہزار درخواستیں وصول ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، چوتھے دن میزان بنک پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آ گیا جبکہ ایم سی بی اب تک سب سے زیادہ درخواستیں وصول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔حج2025ء کے لئے40روزہ سکیم کے ساتھ21سے25 روزہ شارٹ حج کی بکنگ بھی جاری ہے سرکاری حج سکیم کی ریگولر سکیم کا پیکیج10لاکھ75ہزار جبکہ شارٹ حج کا پیج11لاکھ75ہزار رکھاگیاہے اس سال12سال سے کم عمر بچوں اور دِل کے مریض،معذور افراد کے حج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے حج درخواستوں کی وصولی میں اچانک کمی پر وزارت نے سر جوڑ لئے ہیں آخر کیا وجہ ہو گئی اتنا سستا پیکیج اور وہ بھی قسطوں میں پھر بھی درخواستوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔ذرائع نے کہا پاکستانی ہمیشہ آخری تاریخوں میں درخواست دیتے ہیں، 3دسمبر تک بکنگ ہو سکتی ہے بنک ہفتہ اتوارکو بھی درخواستیں وصول کریں گے۔

درخواستیں 

مزیدخبریں