لاہور(خصوصی رپورٹ)بینک آف خیبر کی طرف سے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 2024 خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کی پہلی ویمن سینٹرک برانچ میں منایا گیا۔ تقریب میں بینک کے مالیاتی آگاہی کو فروغ دینے اور خواتین ویمن انٹرپرینیورز کیلئے مواقع فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا گیا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مخصوص مالیاتی خدمات کی پیشکش کی گئی۔ اس موقع پر خواتین ویمن انٹرپرینیورز، مختلف شعبوں سے وابستہ افراد اور بینک کی ٹیم کے اراکین کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا گیا تاکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کے مطابق بینک آف خیبر نے خواتین ویمن انٹرپرینیورز کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا، جن میں نوجوان خواتین کی کاروباری کیریئرز کیلئے حوصلہ افزائی کیلئے ویمن یونیورسٹی مردان میں ایک آگاہی سیشن، سی جی پی اے کے پلیٹ فارم پر کاروباری افراد کے ساتھ سیشنز، جہاں نیٹ ورکنگ اور آئیڈیاز کے تبادلے کو فروغ دیا گیا، لاہور ویمن گالا میں شرکت، جہاں خواتین کے زیر قیادت منصوبوں اور کاروباروں کو اجاگر اور سپورٹ کیا گیا، بینک آف خیبر کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد نے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا، ایک جامع سوشل میڈیا مہم، جس کا مقصد خواتین کاروباری افراد کی سٹوریز اور کامیابیوں کو اجاگر کرنا شامل ہیں۔
بینک آف خیبر