اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
"جنگ " کے مطابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کیا گیا۔انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔