تونسہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک گھریلو خاتون نے پاکستان کے دوست ملک پر حملہ کیا، میں یہ نہیں مان سکتی کہ ان کو اس بیان کے نتائج کا اندازہ نہیں ہوگا۔
تونسہ میں تقریب سے خظاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کا ایجنڈا خطرناک ہے جس کا شاید ہمیں بھی اندازہ نہیں، ہم دشمنوں سے اپنے آپ کو محفوظ کریں یا اپنے لوگوں سے اپنی حفاظت کریں۔مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد پر پےدرپے حملے کیے گئے، ایک کے بعد ایک احتجاج اوردھرنے کی کال ناکام ہوجاتی ہے، لوگ بار باراحتجاج اور دھرنے کی کال پر کان نہیں دھرتے۔