کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 38پیسے کی کمی سے 277 روپے 57 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی بہتر ہونے اور محدود پیمانے پر طلب آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 277 روپے 75 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 278 روپے 77پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔