بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر فائرنگ، پاکستانی خاتون زخمی

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر فائرنگ، پاکستانی خاتون زخمی
بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر فائرنگ، پاکستانی خاتون زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ،پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوٹلی میں نکیال سیکٹر کے علا قوں میں بھارتی فوج صبح سے ہی وقفے وقفے سے فائرنگ اور گولا باری کرتی رہی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نکیال محمد ایوب خان کے مطابق دتوٹ کے علاقے میں گولہ باری سے ایک خاتون زخمی ہوئی جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپورجواب دیا گیا۔

مزید :

کوٹلی -