چین میں بادلوں میں نمودار ہونے والے ”شہر“ نے لوگوں پر خوف طاری کر دیا، ایسا کیسے ممکن ہے؟ حقیقت جانئے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) خلائی مخلوق اور خلاءکی گہرائیوں میں اس کی اپنی الگ دنیا کے بارے میں مختلف کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن کی صداقت پر اکثر بحث بھی جاری رہتی ہے، لیکن حال ہی میں چین میں آسمان پر بادلوں میں ایک بڑے شہر کے نقوش انتہائی واضح طور پر نظر آنے لگے تو ناصرف عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا بلکہ خلائی مخلوقات اور ان کی دنیا کی تلاش کرنے والوں کے لئے بھی جستجو کا ایک نیا باب کھل گیا۔
وہ عرب ملک جہاں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملا کرے گا
بلند و بالا عمارتوں کے واضح نقوش پر مبنی یہ شہر دو چینی صوبوں گوانگ ڈونگ اور جیانگ شی کے اوپر تیرتا نظر آیا۔ خلاءمیں نظر آنے والے ان نقوش نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا اور میڈیا میں بھی ان کے متعلق نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ جہاں ایک طرف اسے خلاءمیں متوازی کائنات کاعکس قرار دیا جارہا ہے تو وہیں کچھ لوگ اسے امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کی کارستانی بھی قرار دے رہے ہیں۔ ناسا پر شک کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا پر امریکی تسلط قائم کرنے کے لئے تیار کئے گئے نئے پراجیکٹ ”ناسا بلوبیم“ کا حصہ ہوسکتا ہے۔
ان دو آراءکے علاوہ ایک تیسری رائے محکمہ موسمیات کے ماہرین کی بھی سامنے آرہی ہے جو کہتے ہیں کہ یہ سراب کی ایک قسم ہے جسے Fata Morgana کہا جاتا ہے، جو کہ خلاءمیں درجہ حرارت کی مختلف تہوں کے وجود میں آنے سے تخلیق ہوتا ہے۔ درجہ حرارت کی تبدیلیوں کی وجہ سے ٹھنڈی ہوا زمین کے قدرے قریب رہتی ہے جبکہ گرم ہوا قدرے اوپر اٹھ جاتی ہے اور ان مختلف تہوں میں سے گزرنے والی روشنی کا انعطاف مختلف زاویوں پر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں آسمان پر مختلف قسم کی اشکال نظر آسکتی ہیں۔ بادلوں میں نظر آنے والے خلائی شہر کی حقیقت سے پردہ تاحال نہیں اٹھایا جاسکا اور مختلف آراءرکھنے والوں کے درمیان بحث جاری ہے۔