مسلم لیگ (ن)کے رہنما پیر صابر شاہ وفاقی وزراءکے رویہ کیخلاف پھٹ پڑے

مسلم لیگ (ن)کے رہنما پیر صابر شاہ وفاقی وزراءکے رویہ کیخلاف پھٹ پڑے
مسلم لیگ (ن)کے رہنما پیر صابر شاہ وفاقی وزراءکے رویہ کیخلاف پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے پی کے صدر پیر صابر شاہ بعض وفاقی وزراءکے رویئے کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ وزراءاور حکومتی عہدیدار پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے محرم کے فوری بعد ورکرز کنونشن بلانے کا اعلان کر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر صابر شاہ نے مسلم لیگ(ن) کے مختلف ضلعی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی کارکنوں کی شکایات کا پتہ ہے اور ضروری کارروائی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو ان شکایات کے حوالے سے بتایا جائے گا۔

پیر صابر شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے بعض وفاقی وزراءکا رویہ ایسا ہے جیسے انہیں یہ عہدے مسابقتی سی ایس ایس امتحانات کے بعد ملے ہوں اور جمہوری عمل سے حاصل نہیں کئے ہوں۔ (ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ ورکرز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور معاملہ حل کرنا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ حکومت کی مدت آدھی گزر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں پارٹی میں نئی روح ڈالنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

پشاور -