ہسپتال میں داخلہ نہ ملا،بچی رکشے میں جنم لیکر دم توڑگئی

ہسپتال میں داخلہ نہ ملا،بچی رکشے میں جنم لیکر دم توڑگئی
ہسپتال میں داخلہ نہ ملا،بچی رکشے میں جنم لیکر دم توڑگئی

  



گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)سول ہسپتال گائنی وارڈ میں داخلہ نہ ملنے پر غریب خاتون نے رکشہ میں بچی کو جنم دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ گوندلانوالہ کا رہائشی محنت کش دوست محمد اپنی حاملہ بیوی ساجدہ بی بی کو ڈلیوری کے لئے سول ہسپتال لے کر پہنچا تو گائنی وارڈ میں موجود ڈاکٹرز نے اسے داخل کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کے لواحقین کو کہا کہ خاتون کی حالت نازک ہے اسے لاہور ہسپتال لے جائیں۔ جب وہ اسے لے کر سول ہسپتال کے مین گیٹ پر پہنچے اور رکشہ میں بٹھایا تو خاتون نے وہیں بچی کو جنم دیدیا ،گھروالے زچہ وبچہ کوگھرلیجارہے تھے کہ راستے میں بچی نے دم توڑدیا۔ دوست محمد کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بیٹھے ڈاکٹرز اور عملہ بے حس ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب واقعہ کانوٹس لیکرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں۔

مزید : گوجرانوالہ


loading...