بھارتی فوجی نے اپنے ہی خاندان کے 4افراد کو بھون ڈالا

بھارتی فوجی نے اپنے ہی خاندان کے 4افراد کو بھون ڈالا
بھارتی فوجی نے اپنے ہی خاندان کے 4افراد کو بھون ڈالا

  



نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت میں وحشی فوجی نے اپنے ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا، پولیس نے حملہ آور فوجی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر سنگرور میں جگدیپ سنگھ نامی فوجی اہلکار اپنے گھر کی چھت پر چڑھ گیا،اور پڑوس میں واقع گھر پر فائرنگ کردی، ہلا شدگان میں ایک بچہ، ملزم کی چچی اور سالی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر مشتعل فوجی اہلکار کو خود کو قانون کے حوالے کرنے کو کہا تاہم اس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...