طالبان کی لشکرگاہ کی جانب پیش قدمی، کئی فوجی چوکیوں پر قبضہ کرلیا
کابل (ویب ڈیسک) طالبان نے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کی جانب پیش قدمی کردی ہے اور متعدد فوجی چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے، طالبان اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے دارالحکومت کے شمال میں واقع باباجی کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد نے قبضے کے پیش نظر علاقے سے فرار ہونا شروع ہوگئی ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا تھا، بھرپور شدت سے لڑائی جاری ہے اور ہم نے 25 حکومتی اہلکارون کو ہلاک کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ہتھیار اور فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔
صوبائی گورنر مرزا خان رحیمی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈسٹرکٹ گرشک میں شدید لڑائی جاری ہے، حکومتی عہدیداروں کے مطابق طالبان لشکر گاہ پر قبضہ نہیں کرسکتے لیکن سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ہے کہ طالبان دارالحکومت کے شمال میں واقع بابا جی کے علاقے پر قبضہ کربھی چکے ہیں۔ اب یہ خدشہ بھی پیداہوگیا ہے کہ البان اس مرکزی ہائی وے پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں جو قندھار کو ہرات سے ملاتی ہے اور نقل و حرکت کے لئے اہم تصور کی جاتی ہے، غیر سرکاری تنظیموں کے اتحادی مقامی سول سوسائٹیز یونین کے سربراہ فرہاد کا کہنا تھا کہ عام شہری متاثرہ علاقوں سے فرار ہورہے ہیں، دارالحکومت لشکر گاہ کے رہائشی خوفزدہ ہیں۔ ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شہر پر جلد ہی طالبان قبضہ کرلین گے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا تھا، ”بھرپور شدت سے لڑائی جاری ہے اور ہم نے 25 حکومتی اہلکارون کو ہلاک کرتے ہوئے ہتھیار اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔“