لاہورہائیکورٹ نے ریونیو اتھارٹی کو بیوٹی پارلرزسے ٹیکس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے ریونیو اتھارٹی کو بیوٹی پارلرزسے ٹیکس اور جرمانے کی وصولی ...
لاہورہائیکورٹ نے ریونیو اتھارٹی کو بیوٹی پارلرزسے ٹیکس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیا

  



لاہور (اے این این) لاہورہائیکورٹ نے ریونیو اتھارٹی کو بیوٹی پارلرزسے ٹیکس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بیوٹی پارلرز پرٹیکس اور جرمانے کےخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواست گزاربیوٹی پارلر مالکان کا موقف تھاکہ بیوٹی پارلرزکو سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر سربمہر کیا جا رہا ہے حالانکہ ریونیو اتھارٹی آڈٹ کے بغیر ٹیکس کا تعین نہیں کر سکتی۔ سروسز پر سیل ٹیکس ایکٹ کے تحت پارلرز کی رجسٹریشن ضروری ہے، عدالت نے ریونیو اتھارٹی کونہ صرف بیوٹی پارلرز سے ٹیکس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیابلکہ ان کی جانب سے جمع کرائے گئے چیک کیش کرانے سے بھی منع کر دیا۔

مزید : لاہور


loading...