سرکاری ہسپتال میں آئی سی یو میں ڈاکٹرز اور نرسوں کے بھنگڑے ،40افراد کو شوکاز نوٹس جاری

سرکاری ہسپتال میں آئی سی یو میں ڈاکٹرز اور نرسوں کے بھنگڑے ،40افراد کو شوکاز ...
سرکاری ہسپتال میں آئی سی یو میں ڈاکٹرز اور نرسوں کے بھنگڑے ،40افراد کو شوکاز نوٹس جاری

  



احمد آباد (آئی این پی) بھارتی شہر احمد آباد کے سرکاری ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈاکٹر اور نرسیں لڈی ڈالتی رہیں، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد 40افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ جہاں ہر مریض موت اور زندگی کی کشمکش میں ہوتا ہے۔ لیکن بھارتی شہر احمد آباد کے سرکاری ہسپتال کے آئی سی یو میں ڈاکٹروں کو مریضوں کے آرام کی کوئی پرواہ نہیں تب ہی تو یہاں رقص کا اہتمام کیا گیا۔اونچی آواز میں میوزک لگا کر پورا عملہ لڈی ڈالتا رہا جبکہ بیڈ پر پڑے مریض بے بسی کی تصویر بنے اپنے مسیحاو¿ں کی بے حسی دیکھتے رہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد40 افراد کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی