شامی آثار قدیمہ کی تباہی میں داعش کے علاوہ اپوزیشن اور کرد فورسز کا ہاتھ بھی تھا ،امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

شامی آثار قدیمہ کی تباہی میں داعش کے علاوہ اپوزیشن اور کرد فورسز کا ہاتھ بھی ...
 شامی آثار قدیمہ کی تباہی میں داعش کے علاوہ اپوزیشن اور کرد فورسز کا ہاتھ بھی تھا ،امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آئی این پی ) امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ شام میں قدیم ثقافتی باقیات کو تباہ کرنے میں محض اسلامک اسٹیٹ ہی کا ہاتھ نہیں رہا، آثار قدیمہ کی تباہی میں اپوزیشن اور کرد فورسز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کی ڈارٹماوتھ یونیورسٹی کے مشرق وسطیٰ میں آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات سے متعلقہ امور کے ماہرین نے سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے شام میں آٹھ ہزار تاریخی مقامات میں سے 13 سو کا جائزہ لیا، جس کے بعد ایک رپورٹ اب جریدے ’نیئر ایسٹرن آرکیالوجی‘ میں شائع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شام میں قدیم ثقافتی باقیات کو تباہ کرنے میں محض داعش ہی کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ اس تباہ کن عمل میں شام میں سرگرم اپوزیشن اور کرد فورسز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق شام میں قدیم مقامات میں سے 26 فیصد کردوں اور اپوزیشن گروپوں کے قبضے والے علاقوں میں واقع تھے جنہیں لوٹ لیا گیا جبکہ 21.4 فیصد ایسے مقامات آئی ایس کے کنٹرول والے علاقوں اور 16.5 فیصد شامی حکومتی دستوں کے قبضے والے علاقوں میں تھے۔