شام میں سرگرم انتہا پسند روس میں بھی داخل ہو سکتے ہیں: صدر پیوٹن
ماسکو (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ رواں برس ملک میں دہشت گردی کے20 منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملن میں فوجی افسران کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ دیا جائے گا۔
پیوٹن کے کا مزید کہنا تھا کہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کا مطالبہ ہے کہ ملک کے اندر بھی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ روسی صدر نے خبردار کیا کہ شام میں سرگرم انتہاءپسند روس میں بھی داخل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں فضائی کارروائی کے بعد سے روسی حکومت متعدد مشتبہ جنگجوو¿ں کو حراست میں بھی لے چکی ہے۔