چین میں حلال ریستورانوں کے منفرد ذائقہ دار کھانے چینیوں میں مقبول ہو نے لگے
بیجنگ (اے پی پی) چین میں اقلیتی مسلمانوں کے حلال ریستورانوں کے منفردحلال کھانے چینیوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بیجنگ، شنگھائی اور چنگڈو میں مسلمانوں کے ریستورانوں میں حلال کھانے مہیا کئے جارہے ہیں۔
چینی باشندے ان حلال کھا نوں کے شوقین ہورہے ہیں بیجنگ میں ایک حلال ریستوران کے چوہان نامی شیف نے اے پی پی کو بتایا کہ حلال کھانو ں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمت پیشہ چینی لڑکے اور لڑکیاں حلال ریستورانوں میں کھانا کھانے کے لئے باقاعدگی سے آتے رہتے ہیں کیونکہ انہیں چینی مصالحوں پر مشتمل حلال کھانے بھی دستیاب ہوتے ہیں۔