وہ ملک جہاں جہاز لینڈ ہونے پر مسافروں کی جانب سے تالیاں بجانے کی روایت قائم ہے

وہ ملک جہاں جہاز لینڈ ہونے پر مسافروں کی جانب سے تالیاں بجانے کی روایت قائم ہے
وہ ملک جہاں جہاز لینڈ ہونے پر مسافروں کی جانب سے تالیاں بجانے کی روایت قائم ہے

  



وارسا (نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز کی ایجاد کو ایک صدی سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور اب تک دنیا بھر کی قوموں کے لئے ہوائی جہاز کا اڑنا اور زمین پر لوٹ آنا معمول کی بات بن چکی ہے، لیکن یورپی ملک پولینڈ میں معاملہ ذرا مختلف ہے۔

مزید جانئے: طویل قطار نہ غیر ضروری انتطار ،دبئی میں ایئرپورٹس پر ویزے جاری کرنے کیلئے روبوٹس تعینات کرنے کافیصلہ

پولینڈ کے لوگ جہاز کی لینڈنگ کو عام بات ہرگز نہیں سمجھتے اور یہ بات مشہور ہے کہ اگر کسی طیارے میں پولینڈ کے شہریوں کی کثرت ہو تو طیارے کے لینڈ کرتے ہی اس میں تالیوں کی گونج سنائی دینے لگتی ہے۔ پولینڈ کے لوگوں کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے طیاروں کو دیکھ کر بھی خوشی سے تالیاں بجانا شروع کردیتے ہیں۔ یہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ شاید انہیں اب تک اس بات پر یقین نہیں آیا کہ ایک ٹنوں وزنی دھاتی مشین زمین سے اڑ کر دوبارہ بحفاظت اس پر لوٹ بھی سکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...