بچے کے حلق میں کچھ اٹک جائے توجان بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات جن کا تمام لوگوں کو ضرور علم ہونا چاہیے

بچے کے حلق میں کچھ اٹک جائے توجان بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ انتہائی مفید ...
بچے کے حلق میں کچھ اٹک جائے توجان بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات جن کا تمام لوگوں کو ضرور علم ہونا چاہیے

  



لندن(نیوزڈیسک)اگر بچے کے حلق میں کوئی چیز پھنس جائے تو سانس بند ہونے کی وجہ سے اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔اس لئے اسے معمولی نہیں لینا چاہیے اور اگرایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تومندرجہ ذیل باتوں پر عمل کرنا چاہیے۔

*یہ دیکھیں کہ بچے کے رونے کی آواز کس طرح کی ہے،اگر یہ آواز بلند ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی صورتحال زیادہ پریشان کن نہیں لیکن اگر آواز بیٹھی ہوئی ہے تو یہ انتہائی خطرے کی علامت ہے۔

*اگر بچے کا رنگ جامنی ہورہا ہے تو یہ بھی اس بات کی علامت ہے کہ حالات بہتر نہیں اور فوری طور پر آپ کو کچھ کرنا ہوگا۔

*بچے کو ہموار اور سخت سطح پر لیٹا دیں اور اس کے حلق میں دیکھیں کہ آیا چیز نظر آرہی ہے یا نہیں۔اس کے بعد اس کے سینے پر 30بار دبا دبا کر اس کے حلق سے ہوا خارج کرنے کی کوشش کریں۔اس کے بعد اس کے حلق کو دیکھیں اور اگر چیز نظر آنے لگے تو اسے بائیں جانب کروٹ دے کر انگلی ڈال کر اس کے منہ سے وہ چیز نکالنے کی کوشش کریں۔

مزید جانئے: اپنے بچوں کو چوسنی کی عادت لگانے سے پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

*اگر بچے کاسانس بند ہونے لگے تو آپ کو یہ کرنا ہے کہ اسے اپنے ہاتھوں میں لے کرالٹا کرنا ہے اور بچے کا رخ نیچے کی جانب کرتے ہوئے اس کی کمر اور گردن کے درمیان پانچ بار مارنا ہے تا کہ پھنسی ہوئی چیز ادھر اُدھرہوسکے۔

*بچے کو سیدھا کرکے اس کے سینے کے درمیان اپنی دو انگلیوں کے ساتھ پانچ بار دبانا ہے۔

*اگر اس سے بھی افاقہ نہ ہو تو CPRدیں یعنی مصنوعی سانس۔اپنے ہونٹوں کے ذریعے منہ سے سانس بچے کے منہ میں داخل کریں تاکہ اس کی سانس بحال ہوسکے۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز بچے کو جنم دینے سے پہلے حاملہ خاتون بار بار کیا سوال پوچھتی رہی؟ ایسا انکشاف جس نے دنیا کو بھی پریشان کر دیا

Infant CPR by dailypakistan

مزید : تعلیم و صحت