ہاتھوں کی کمزور پڑتی گرفت ایک خطرناک بیماری کی علامت ہوسکتی ہے، جانئے اورمحفوظ رہئیے

ہاتھوں کی کمزور پڑتی گرفت ایک خطرناک بیماری کی علامت ہوسکتی ہے، جانئے ...
ہاتھوں کی کمزور پڑتی گرفت ایک خطرناک بیماری کی علامت ہوسکتی ہے، جانئے اورمحفوظ رہئیے

  



لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ کو اپنے ہاتھوں کی گرفت کمزور محسوس ہونے لگے اورکوئی چیز پر قابو رکھنے میں دشواری آئے تو یہ دل کی کمزوری اور بیماری کی جانب اشارہ ہے۔

مزید پڑھیں: ایک آدمی کے گردے میں ڈیڑ ھ لاکھ سے زیادہ پتھریاں اور پھر ۔۔۔

ماہرین صحت نے17مختلف ممالک سے 140,000افراد پر تحقیق کرنے کے بعد بتایا ہے کہ ہمارے ہاتھوں کی کمزور گرفت اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے اعصاب اور پٹھے کمزور ہیں اور اس کی وجہ سے دل کی کمزوری لازمی ہے۔ایسی صورت میں دل کا دورہ پڑنے اور موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ ہم ورزش اور متوازن غذا کی طرف توجہ دیں تاکہ ناگہانی صورت حال سے بچا جاسکے۔

مزید : تعلیم و صحت