بالوں کو جوﺅں سے ہمیشہ کیلئے پاک بنانے کے انتہائی مفید قدرتی نسخے

بالوں کو جوﺅں سے ہمیشہ کیلئے پاک بنانے کے انتہائی مفید قدرتی نسخے
بالوں کو جوﺅں سے ہمیشہ کیلئے پاک بنانے کے انتہائی مفید قدرتی نسخے

  



نیویارک(نیوزڈیسک)سر میں جوئیں پڑ جائیں تو کافی پریشانی رہتی ہے اور خصوصاًماﺅں کی یہکوشش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹیوں کو یہ مسئلہ نہ ہو۔آئیے آپ کو اس سے بچنے کے طریقے بتاتے ہیں۔

باریک کنگھی کا استعمال

آپ کو چاہیے کہ ہمیشہ باریک کنگھی کا استعمال کریں۔کو شش کریں کہ سر کے مخصوص حصوں پر یہ کنگھی پھیریں ،روزانہ اس طرح کرنے سے جوئیں اور ان کے انڈے ختم ہونا شروع ہوجائیں گے۔کنگھی پھیرتے ہوئے تھوڑا سا تیل بھی کنگھی پر لگایا جاسکتے ہیں کہ اس طرح سر کے بال نرم رہتے ہیں۔

ٹی ٹری آئل

یہ تیل جوﺅں کو ختم کرنے کے لئے بہت ہی مفیدہے۔اسے سر میں لگا کر مالش کریں اور پھر باریک کنگھی پھیریں۔آپ چاہیں تو اسے سرسوں کے تیل کے ساتھ ملاکر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نیم آئل شیمپو

یہ بھی جوﺅں کو ختم کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔نہانے سے قبل نیم آئل لگانے سے کافی افاقہ ہوتا ہے،آپ چاہیں تو آئل کو شیمپو میں مکس کرکے لگاسکتے ہیں۔

مزید جانئے: نہانے کیلئے اس ایک چیز کے مسلسل استعمال سے ہر صورت گریز کریں، ماہرین نے خبردار کر دیا

سیب کاسرکہ

نہانے سے قبل یا بعد میں سیب کاسرکہ لگانے سے بھی جوئیں کم ہوجاتی ہیں۔

کوکونٹ آئل

یہ آئل نہ صرف بالوں کی خشکی کو کم کرتا ہے بلکہ اسے سرسوں کے تیل ڈال کر لگانے سے بال نرم وملائم ہونے کے ساتھ جوﺅں سے پاک ہوجاتے ہیں۔باقاعدگی سے ناریل کا تیل لگانے سے آپ کے بال جوﺅں سے پاک ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا سفید بال توڑنے سے زیادہ سفید اگ آتے ہیں ؟بالوں کے بارے میں و ہ حقائق جو آپ جاننا چاہتے ہیں

لہسن

آپ کو چاہیے کہ 8سے 10لہسن کی توڑیاں باریک کریں اور اس میں دو سے تین چمچ لیموں کا رس یاپانی ملائیں۔اس پیسٹ کو بالوں میں لگا کر آدھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر سر دھو لیں،چند ہی دنوںمیں جوئیں ختم ہوجائیں گی۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...