دنیا کا انوکھا ترین ملک جو 2 ایکڑ پر قائم ہے اور اس کے 300 شہری ہیں، وجود میں کیسے آیا؟ انتہائی دلچسپ کہانی

دنیا کا انوکھا ترین ملک جو 2 ایکڑ پر قائم ہے اور اس کے 300 شہری ہیں، وجود میں ...
دنیا کا انوکھا ترین ملک جو 2 ایکڑ پر قائم ہے اور اس کے 300 شہری ہیں، وجود میں کیسے آیا؟ انتہائی دلچسپ کہانی

  



نیویارک(نیوزڈیسک)یہ 2005ءکی بات ہے جب ایک امریکی زاک لینڈسبرگ نے ایک امریکی ریاست یوٹا میں eBayایک دو ایکڑ زمین کا ٹکڑا 610ڈالر (61,000روپے)میں خریدا اور اسے امریکہ سے علیحدہ کرنے کے بعد ’ری پبلک آف زاکستان‘کی بنیاد رکھی۔اس بات کو 10سال ہوچکے ہیں اور اس ملک کے 300شہریوں کی مدد سے اس میں کئی طرح کی تعمیرات ہوچکی ہیں۔یہ ملک امریکہ کے بیچوں بیچ واقع ہے۔

مزید جانئے: پاکستان کے 10 پراسرار ترین مقامات جن کے بارے میں جان کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ اندرون ملک تعمیرات کے بعد اس کے بانی اب دوسرے ملک میں اس کی ایمبیسی کھولنے کا سوچ رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ارجنٹینا کے دارلحکومت بیونس آئرس کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ نیویارک میں بھی اس کا ایک قونصلیٹ ہوگا۔اب تک اس ملک کے دنیا بھرمیں 300شہری ہیں اور150افراد کے پاس اس کاپاسپورٹ ہے۔اس ملک میں کئی عالیشان لینڈ مارک بنائے گئے ہیں تا کہ اس میں آنے والوں کو علم ہوسکے کہ وہ ایک نئے ملک میںآگئے ہیں۔اس کی سرحد پر پاسپورٹ کنٹرول اور کسٹم کے لئے لکڑی کی ایک پوسٹ بنائی گئی ہے ،اس پوسٹ پر ایک سائن لگاہے جس پر ’Welcome to Zaqistan‘کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔

ستمبر 2015ءمیں آزادی کے 10سال مکمل ہونے ہر ایک بڑا سٹرکچر کھڑا کیا گیا ہے جو کہ اس مملکت کا سب سے بڑا سٹرکچرہے۔اگست 2009ءمیں ایک وکٹوری آرچ بھی بنائی گئی ہے لیکن یہ بات واضح نہیں کہ یہ فتح کس کے خلاف حاصل کی گئی۔غیرلوگوں کو اس ملک میں داخل ہونے کے لئے روبوٹ سے ملتی جلتی عمارت بھی بنائی گئی ہے جو اس مملکت کی محافظ جانی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: روس کا ”خفیہ“ شہر جس میں داخلے کیلئے پہلے حکومت سے اجازت لینا پڑتی ہے کیونکہ۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...