اگر آپ کے خیال میں یہ کسی انسان کی تصویر ہے تو یہ درست نہیں، ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا

اگر آپ کے خیال میں یہ کسی انسان کی تصویر ہے تو یہ درست نہیں، ایک تصویر جس نے ...
اگر آپ کے خیال میں یہ کسی انسان کی تصویر ہے تو یہ درست نہیں، ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا

  



سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ جنات اوربھوت پریت کو نہیں مانتے لیکن یہ مخلوق بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کیونکہ قرآن مجید میں بارہا انسانوں کے ساتھ ساتھ جنات کا بھی ذکر آیا ہے۔ البتہ بھوت پریت سے متعلق جو کہانیاں بیان کی جاتی ہیں ان پر شک کی گنجائش بہرحال موجود ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی ایک آسٹریلوی خاتون نے بیان کی ہے۔ ٹینا فلیٹ ووڈ نامی اس خاتون نے نہ صرف کہانی بیان کی ہے بلکہ ثبوت کے طور پر تصاویر بھی پیش کر دی ہیں۔ ٹینا آسٹریلوی ریاست سنٹرل کوئین لینڈکے قصبے اگنیس واٹر میں اپنی بیٹی کی 21ویں سالگرہ منا رہی تھی۔

مزید جانئے: ایک آدمی، 47 بیگمات، ایسی کہانی جسے جان کر مرد بھی چکرا کر رہ جائیں

تقریب کے اختتام پر خاتون نے اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے ایک تصویر بنوائی۔ بعد میں وہ تصویر دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس میں تین کی بجائے چار چہرے نظر آ رہے تھے۔فیس بک پر شیئرکی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیدھے ہاتھ ٹینا کی بیٹی موجود ہے، اس کے ساتھ ٹینا خود بیٹھی ہے، ٹینا سے تھوڑے فاصلے پر الٹے ہاتھ اس کا داماد بیٹھا ہے اور ٹینا اور اس کے داماد کے درمیان وہ پراسرار چہرہ بھی نظر آ رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسی تصاویر سامنے آتی رہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک فیملی نے سوئمنگ پول میں تصویر بنوائی تھی، یہ تصویر میاں بیوی اور ان کے تین بچے یعنی کل پانچ افراد نے بنوائی تھی لیکن تصویر میں ان پانچوں کے بالکل پیچھے ایک چھٹا خوفناک اور پراسرار چہرہ بھی نظر آ رہا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...