سکیورٹی خدشات ، پاکستان کا بھارت میں منعقد بلائنڈ ایشیاء کپ میں شرکت سے انکار

سکیورٹی خدشات ، پاکستان کا بھارت میں منعقد بلائنڈ ایشیاء کپ میں شرکت سے ...

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ایشیاء کپ میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے شرکت سے معذرت کرلی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ایشیاء کپ 17 سے 24 جنوری تک بھارت کے شہر کوچی میں کھیلا جائے گا۔ جس میں 5 ممالک کو شرکت کی دعوت دی ہے جس میں پاکستان ‘ سری لنکا ‘ بنگلہ دیش ‘ نیپال اور میزبان بھارت شامل ہیں تاہم بھارت میں حالیہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نے ایشیاء کپ میں شرکت سے انکار کردیا ہے اور بھارت کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے دوسری جانب خدشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ دیگر ٹیموں جنہوں نے شرکت کرنا ہے وہ بھی انکار کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جب بھی تعلقات بہتر ہوں گے کرکٹ دوبارہ بحال ہوگی‘ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2011ء اور 2014ء میں پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی 20 کی سیریز منعقد ہوئی تھی جس میں بھارت کی ٹیم نے شرکت کی تھی۔اسی طرح پاکستان بھی ان کے ممالک میں سیریز کے لئے جاتے رہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...