انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق

انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق

  



اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد میں آئندہ ماہ ہونے والی پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے ایونٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 3 نومبر سے شروع ہو جائے گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 3 سے 10 نومبر تک مصحف علی سکوائش اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا پری کوالیفائنگ راؤنڈ 3نومبر‘ کوالیفائنگ راؤنڈ 5 سے 6 نومبر تک جبکہ مین راؤنڈ 7 سے 10 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں مصر‘ امریکا‘ اردن اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

ان کی آمد کا سلسلہ 3 نومبر سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کے نامور کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...