شہر یار اور نجم سیٹھی کو بھارت نہیں جانا چاہئیے تھا،ذکا ء اشرف

شہر یار اور نجم سیٹھی کو بھارت نہیں جانا چاہئیے تھا،ذکا ء اشرف

  



لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڑ(پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے دونوں کو ہندوستان کا دورہ نہیں کرنا چاہیے تھا جبکہ ہندوستان کے لیے اب ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرنا ممکن نہیں رہا۔ذکا اشرف کا کہنا تھا"پی سی بی کے چیئرمین اور نجم سیٹھی ایک غیررسمی ملاقات کے لیے ممبئی گئے تھے جس میں رسمی طور پر ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھااب بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی