بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائی ( نیٹ نیوز) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج ایم اے چدم برم، سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان آج کا ون ڈے جیتنے کے لئے پرعزم ہیں پروٹیز کپتان ڈی ویلیرز کا کہنا ہے کہ آج کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کریں گے پروٹیز کو پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کے خلاف2-1 سے برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن بھارتی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میں پروٹیز کو 22 رنز سے شکست دے کر حساب برابر کر دیا۔ پروٹیز نے تیسرے میچ میں ایک مرتبہ پھر میزبان ٹیم کو 18 رنز سے شکست دیکر برتری حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 25 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے بعد چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک بنگلور میں کھیلا جائیگا، تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 25 سے 29 نومبر تک ناگپور میں کھیلا جائیگا آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائیگا۔