جنوبی افریقہ کیخلاف دوون ڈے اور دو ٹیسٹ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ کیخلاف دوون ڈے اور دو ٹیسٹ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان

  



ممبئی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دو ون ڈے اور شیڈول ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ آل راؤنڈر روندرا جدیجا جنہیں دورہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سے ڈراپ کیا گیا تھا کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، مایہ ناز سپنر ایشون جو کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے آخری دو ایک روزہ میچز کیلئے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم وہ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ فاسٹ باؤلر ایشانت شرما کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پروٹیز کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز کیلئے فاسٹ باؤلر اومیش یادیو کی جگہ اراوند کو سکواڈ شامل کیا گیا ہے۔ پہلے دو ٹیسٹ میچز کیلئے اعلان کردہ بھارتی ٹیم کپتان ویرات کوہلی، مرلی وجے، شیکھردھاون، چیتشورپوجارا، اجنکیاراہانے، روہت شرما، وریدیمن ساہا، روندرا جدیجا، امیت مشرا، بھنشورکمار، ایشون، اومیش یادیو، کے ایل راہول، سٹورٹ بنی، ویرن ایرن اور ایشانت شرما پر مشتمل ہے، ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز کیلئے اعلان کردہ بھارتی ٹیم میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی، سٹورٹ بنی، شیکھردھاون، ویرات کوہلی، بھنشورکمار، اکثرپٹیل، اجنکیاراہانے، سریش رائنا، امباتی رائیڈو، موہت شرما، روہت شرما، ایس اراوند، گرکیرت سنگھ، امیت مشرا اور ہربھجن سنگھ شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی